ٹگ آف وار انٹر ڈویثرن چمپئن شپ کی فاتح ٹرافی کراچی ڈویثرن کے نام

کراچی (سپورٹس رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس پی انٹرڈویثرنل ٹگ آف وار چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے جیت لی۔ فائنل میں کراچی ڈویثرن نے میر پورخاص کو 2-0سے شکست دی ۔اسی اسکور سے حیدرآباد ڈویثرن نے میرپورخاص ڈویثرن کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی راشد علی قریشی، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ، کراچی یونیورسٹی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن اس چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر قابل مبارکباد ہے۔

انہوں نے آئندہ بھی کھیلوں کی سرگریوں کے انعقاد میں تعاون کا یقین دلایا۔ پیڑن سندھ ٹگ وار گلفراز خان نے کہا کہ وائس چانسلرکراچی یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ سیکریٹری سندھ اولمپک احمد علی راجپوت نے کہا کہ سندھ او لمپک نے جو ذمہ داریاں سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال کو دیں وہ بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں اور کھیل ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے ۔ سیکریٹری سندھ ٹگ آف وار جاوید اقبال نے جملہ ٹیموں اور شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 28-27دسمبر کو خیرپور میں انٹرڈویثرنل گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر راجہ عبدلحمید ، چیئرمین نوبل انجینئرنگ ، شاہدمسعود، سیکریٹری سندھ والی بال ، اصغر بلوچ ، سیکریٹری سندھ باکسنگ، عائشہ ارم ، سیکریٹری حیدرآباد ٹگ وار، منصور ڈھوٹ سیکریٹری سکھر، عقیل لاڑک، سیکریٹری لاڑکانہ، انوار الحق ، سیکریٹری میرپورخاص، زبیر احمد، صفدر احمد، مبشر مختار،ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی، جاوید مخدوم، انتصار احمد، کاشف فاروقی، سندھ آرم ریسلنگ، محمد ندیم، عظمت پاشا، اخلاق بخاری اور محمد اختر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں کراچی یونیورسٹی ہاسٹل لان پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی ڈویثرن نے لاڑکانہ ڈیوثرن کو 2-0سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میرپورخاص ڈویثرن نے حیدرآباد ڈویثرن کو 2-1سے ناکام کرکے فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔فائنل میں کراچی ڈویثرن نے حریف میرپورخاص ڈویثرن کو باآسانی 2-0سے شکست دے کر ایس ایس پی چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

error: Content is protected !!