کڈز اتھلیٹکس پروگرام (آج) سے گلگت میں شروع ہوگا
اسلام آباد (نوازگوھر) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ( اے ایف پی) نے کڈز اتھلیٹکس پروگرام دوبارہ (آج) جمعرات سے گلگت میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ( اے ایف کے صدر برگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں روواں برس مئی میں لاہور اور کراچی سمیت ملک کے چند بڑے شہروں میں پروگرام منعقد کئے گئے تھے
مگر سخت گرم موسم اور گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پروگرام کو روک دیا گیا تھا۔ کڈز اتھلیٹکس پروگرام میں 4 سے 14 سال کے بچوں کو بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کڈز اتھلیٹکس پروگرام 19 ستمبر کو گلگت میں ہو گا، جس میں تمام اضلاع سے بچے حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریسز بھی منعقد ہونگی۔
جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اورخواتین کی کثیر تعداد نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ گلگت بلتستان مردوں کی میراتھن 22 ستمبر کو گلگت میں ہو گی جبکہ خواتین کی میراتھن ہنزہ میں 24 ستمبر کو ہو گی۔