اوورسیز پاکستانیوں کا قومی کھیل کے زوال کے ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ ۔
طاہر علی شاہ (پولینڈ)
اوور سیز پاکستانیوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ قومی کھیل کے زوال کے ذمہ داران ہیں ان میں 96 کی بغاوت کے ذمہ دار اور جن اولمپئنز پر نیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں
ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اگر یہ لوگ ذمہ دار ثابت ہو جاتے ہیں تو سخت سزا کے ساتھ ساتھ ان کے قومی ایوارڈز بھی واپس لئے جائیں ۔
اوورسیز پاکستانی پرامید ہیں کہ پیٹرن ان چیف پی ایچ ایف وزیراعظم پاکستان جلد از جلد کاروائی کے احکامات جاری کریں گے۔۔۔