آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ،طوبہ اسپورٹس’ کورنگی الفتح اور فضل الرحمن کی اگلے مرحلہ میں رسائی

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ طوبہ اسپورٹس نے الکرم سی سی 9 وکٹوں سے اور کورنگی الفتح نے عظیم پورہ جیمخانہ کو 9وکٹوں سے جبکہ فضل الرحمن سی سی نے جوہر آباد سی سی کو 94رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی۔ طوبی اسپورٹس کے افسر نواز کی سنچری اور اویس احمد کے 93رنز کی شاندار اننگزدونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 210رنز کی ناقابل شکست رفاقت، فضل الرحمن سی سی کے بلال یاسین کی 91رنز کی فتح گر اننگزاور اعظم خان کی 26رنز پر 7وکٹیں قابل زکر رہیں۔

کے ایم سی کرکٹ گراونڈ ایسٹرن اسٹار گ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الکرم اسپورٹس نے 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 45اوورز میں 226رنز اسکور کئے۔ سید کامران رضوی نے 43رنز اور شیخ وحید نے 42رنز میں 3,3چوکے لگائے۔ ایس ایم آصف کے 37رنز 6چوکوں پر مشتمل تھے۔محمد کاشف نے 3اور ناصر محمود نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔طوبیٰ اسپورٹس نے جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف 42ویں اوورز میں شاہد حسین کی وکٹ کھو کر 227رنز حاصل کرلیا افسر نواز نے 15چوکوں کی مدد سے 109اور اویس احمد کے 93رنز میں 14چوکے شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 210رنز جوڑے۔

طوبیٰ اسپورٹس کی واحد وکٹ بابت خان کو 49رنز کے عوض ملی۔ طاہر رشید اور شاہد عالم ایمپائرز اور سید افرسیاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں عظیم پورہ جیمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ 32.2اوورز میں 84رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ تنویر حسین نے 32اور شاہد نعیم 19رنز اسکورکئے۔ جام سیف اللہ اور اسامہ بشارت 3,3اور سجاول خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جوابی بیٹنگ میں کورنگی الفتح نے مطلوبہ ہدف 90 رنز باآسانی 6.4اوورز میں محمد وقاص کی واحدوکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

محمد وقاص نے 4چوکے لگا کر 39رنز بنائے جبکہ محتشم علی نے 35رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی عظیم پورہ جیمخانہ کی جانب سے واحد وکٹ حسیب احسن کو 41رنز کے عوض حاصل ہوئی۔محمد رشید خان اور عزیز الرحمن ایمپائرزاورآفیشل اسکوررسید مستجاب عالم تھے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر فضل الرحمن اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔ 44.5اوورز میں تمام کے وکٹوں نقصان پر 218رنز اسکور کئے۔ بلال یاسین 91رنز میں 8چوکے لگا کر نمایاں رہے۔ علی احسن نے 40رنز میں 5چوکے اور اختر لاکھو کے 20رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔عبدالرحمن کو 3اور زین العابدین کو ایک وکٹ ملی۔مطلوہ ہدف کے تعاقب میں جوہرآباد سی سی کی پوری ٹیم 28.1اوورز 124 رنز بنائے۔

زین العابدین نے 30 رنز اور عبدالہادی نے 28رنز جبکہ نعمان احمد اور نواب خان 18,18رنز بناسکے۔جوان سال آف بریک بولر اعظم خان نے تباہ کن بولنگ کی اور 26رنز کے عوض 7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اویس علی کو 2وکٹیں 29رنز عوض ملیں۔ایمپائرنگ کے فرائض فہیم احمد اور محمد متین شیخ جبکہ آفیشل اسکورر سید عبید اللہ تھے۔

error: Content is protected !!