سر سید یونیورسٹی اپنے پول میں ٹاپ کر کے سپر تھری مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
پی سی بی – ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ذون ایم میں سر سید یونیورسٹی نے اپنے پہلے میچ میں گرین ویچ یونیورسٹی کو اؤٹ کلاس کرتے ہوئے 358 رنز سے شکست دی
سر سید یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 397 رنز بنائے جس میں ہارون ارشد نے 100 واعز احمد نے 99 اور سکندر علی خان نے88 رنز کا حصہ ڈالہ مقابلے میں گرین ویچ یونیورسٹی کی پوری ٹیم 39 رنز بنا سکی رضان احمد نے 5 اور زین اللہ خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
دوسرے میچ میں ائی بی اے نے 192 رنز بناے ہارون ارشد نے 6 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا. سر سید یونیورسٹی نے مقررہ ہدف 38 ویں اور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا ہارون ارشد نے 61 اور سید یاحیہہ شاہ نے 57 رنز بناے۔
سر سید یونیورسٹی نے تیسرے میچ میں این ای ڈی یونیورسٹی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر زون ایم سے سپر تھری مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
این ای ڈی یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز بنائے۔ انس پراچہ نے 3 اور عبداللہ شریف نے 3 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا.سر سید یونیورسٹی نے مقررہ ہدف 29 اورز میں حاصل کر لیا۔ سکندر علی خان نے 40 اور برہان محمود نے 37 رنز بناے۔
سر سید یونیورسٹی کی ٹیم کی شاندار کامیابیوں پر سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین ، رجسٹرار سید سرفراز علی اور کنوینیر اسپورٹس قاضی نصر عباس نے کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دی۔