اے ایف سی فٹسال لیول-1 کوچنگ کورس 2024 بیچ 2، لاہور میں مکمل ہو گیا۔
کورس ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ایلیٹ فٹسال انسٹرکٹر اور ایرانی قومی فٹسال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ناصر صالح کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔
ناصر صالح نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 15 کوچز کو اپنی وسیع معلومات اور تجربات سے آگاہ کیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نارملائزیشن کمیٹی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر نے آخری روز شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کورس میں شرکاء کے جوش و جذبے کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے شرکاء کو سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے عزم کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ اے ایف سی فٹسال لیول-1 کوچنگ کورس 2024 کے تیسرے اور آخری بیچ کا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔