کےٹو گیمز پیس کیمپس بیٹل رائل،انٹرسکولزکالجز کےان لائن میں مقابلے میں طلباء کا شاندارمظاہرہ
پشاور: انٹرکالجز کےٹو گیمز کیمپس بیٹل رائل کے۔ان۔لائن۔مقابلے اختتام۔پذیر ہوگئے۔ان گیمز کا انعقاد کےٹو گیمز پاکستان اور گیمر پاکستان ان کارپوریشن نے کیا،
جسکے باعث طلباء کو ایک حقیقی ای اسپورٹس مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کیاگیا۔فری فائر کا مقابلے میں مانسہرہ لائنس نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ٹیکن 7 کا مقابلہ مردان کیمپس کے نام رہا۔
یہ پب جی موبائل ٹورنامنٹ گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں مختلف کیمپس کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کو براہِ راست نشر کیا گیا، جس نے شائقین کو محو کر دیا۔
تین اہم مقابلوں کے بعد ڈیئر ڈیولز اور لائنس آف مانسہرہ نے 37 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ کامیابی حاصل کی، لیکن ڈیئر ڈیولز نے مقام پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی،
جبکہ "لائنس آف مانسہرہ” دوسری پوزیشن پر رہے۔ "ٹیم 2 مانسہرہ” نے 24 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ "مردان ایگل ہنٹرز” اور "ایبٹ آباد ٹیم 1” نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشنز حاصل کیں۔
تمام ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ مقابلہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ناظرین کے لیے بھی بہت دلچسپ رہا۔
مقابلوں کے نتائج کے بعد کےٹو گیمز پاکستان کے سی ای او محمد جمال قریشی نے طلبہ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت اور محنت قابلِ تعریف ہے۔
کےٹو گیمز کیمپس بیٹل رائل کے ذریعے ہمارا وژن یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں ای اسپورٹس کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور ایسے طلباء کو ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ موبائل ایونٹ کےٹو گیمز کیمپس بیٹل رائل سیریز پب جی کا ایک حصہ ہے جس میں فری فائر اور ٹیکن 7 کے ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں۔
انکاکہناتھا کہ فری فائر کا مقابلے میں مانسہرہ لائنس نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ٹیکن 7 کا مقابلہ مردان کیمپس کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان نوشہرہ میں منعقد کیا گیا۔
کےٹو گیمز کیمپس بیٹل رائل پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ کے لئے اداروں کے درمیان جوش و خروش کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید ایونٹس کے انعقاد کے لئے۔کوششیں ہورہی ہے انشاء اللہ یہ مقابلے آگے بڑھتے جائیں گے۔