ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا
ایشیا فٹبال کپ 2027 میں سعودی عرب میں ہوگا، فٹبال کپ کیلئے ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ کے ڈراز کی تقریب ملائشیا میں ہوئی۔۔
کوالیفائنگ راؤند 25 مارچ سے 31 جون تک ہوں گے جس میں پاکستان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ میچز کھیلے گا۔پاکستان گروپ ای میں شامل ہے جس میں شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں بھی ہیں، پاکستان پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا،
قومی ٹیم ہوم گراونڈ پر 10 جون کو میانمار کے خلاف میچ کھیلے گا، پاکستان کا تیسرا میچ افغنستان کے خلاف ہوم گراونڈ پر ہو گا جبکہ 14 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ افغانستان میں ہوگا۔
پاکستان کا 18 نومبر کو شام کے خلاف ہوم گراونڈ پر میچ شیڈولڈ ہے جبکہ 30مارچ کو میانمار کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔