انوینسبلزاور چیلنجرز ٹیم کی نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں فتوحات
(اصغر علی مبارک)
اسلام آباد ; نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں انوینسبلزاور چیلنجرز کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کر لیں شعیب اختر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انوینسبلز کی ٹیم نے اسٹرائیکرز کی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
سٹرائیکرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انوینسبلز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انوینسبلز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے۔شبنم حیات 48 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
اسٹرائیکرز کی زناش عبد الستار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 39.3 اوورز میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انوینسبلز کی عمیامہ سہیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز کی ٹیم نے اسٹارز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔اسٹارز نے ٹاس جیت کر چیلنجرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
چیلنجرز کی ٹیم نے 205 رن بنائے، ناتالیہ پرویز 67 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ اسٹارز کی رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹارز کی ٹیم نے45 اوورز میں 205 رنز بنا میچ برابر کر دیا،کائنات حفیظ نے 63 سدرہ نواز نے 62 رنز بنائے۔
چیلنجرز کی زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ۔کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ناتالیہ پرویز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔