کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) بلدیہ وسطی کھیلوں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اس سلسلے میں اسپورٹس آگناٸیزر کے ہر سطح پر تعاٶن کیا جا ٸیگا ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مسلم کھتری کمینیوٹی ٹیپ بال کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاٸینل کی اختتامی تقریب میں بحثیت مہمانِ خصوصی کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو نہ صرف منفی سرگرمیوں سے روکتی ہیں بلکہ انھیں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے مقابلے کا رجحان پیدا کرتیں ہیں۔ آخر میں چیٸر مین ریحان ہاشمی نے آگناٸزرز کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر دلی مبرکباد پیش کی اور اپنی جانب سے تعاٶن کا یقین دلایا اور فایٸنلسٹ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیۓ۔ کراچی کِنگز نے گراٶند پر موجود ہزاروں شاٸقین کی موجودگی میں حریف ملتان سلطان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلم کھتری کمینیوٹی ٹیپ بال کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپٸین کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بورانی عیدگاہ گراٶنڈ میں کیھلے گۓ ایونٹ کے آرگناٸیزرز عبدالکریم کھتری، محمد اسحاق کھتری اور عبدالرشید کھتری شاندار ٹورنامنٹ میں شریک 4 ٹیموں پشاور ذلمی، کوٸیٹہ گلیڈی ایٹر، ملتان سلطان اور کراچی کنِگز کا ناموں سے شریک کیا اور ان تمام ٹیموں کی مناسبت سے خوبصورت کٹیں شاٸقین کی توجہ کا مرکز بنی رہٕیں۔ مہمانِ خصوصی چیٸرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وایٸس چیٸرمین یوسی محمد سراج، صدر مسلم کھتری ہسپتال فقیر محمد، ممبر مسلم کھتری ہسپتال عبدالواحد جہانگیر پور والے، محمد سلیمان غنی دادا، کونسلر وارذ 2 حشمت کھترٕی محمد اقبال کھتری، محمد ذاکر کھتری ،میڈیا مینجر محمد نظام و دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیۓ۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اور 5 ہزار کیش کراچی کنگز کے کپتان محمد اویس اور رنراپ اور 3 ہزار روپۓ کیش انعام ملتان سلطان کے کپتان محمد ایوب کو دی جبکہ مین آف دی میچ فایٸنل اور مین آف دی ٹورنامنٹ کی خوبصورت ٹرافی فاتح ٹیم کے آل راٶنڈر محمد اسماعیل کو دی گٸ۔اس کے علاوہ فایٸنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز اور مہمانوں کو سندھ کی روایٸتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔۔ کھیلے گیۓ فایٸنل میں ملتان سلطان کے کپتان محمد ایوب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اورز میں 6 وکٹیں کھوکر 45 رنز بناۓ۔ کپتان محمد ایوب 12 اور محمد عمران 8رنز کے ساتھ نمایاں رھے۔
جواب میں فاتح کراچی کنگزِ نے مطلوبہ ہدف 46 رنز صرف ایک وکٹ کے خسارے پر حاصل کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کراچی کنگز کے اوپنرز نے ملتانی سلطان کے بولرز کی خوب پٹاٸ کی محمد زبیر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتی ھوۓ ناقانلِ شکست 20 رنز جبکہ محمد آصف 19 رنز بناکر آٶٹ ھوۓ۔ قبل ازیں کھلے گیۓ لیگ میچوں میں ملتان سلطان نے پشاور ذلمی کو 24 رنز سے زہر کیا ۔ملتان سلطان مقررہ اورز میں 74 رنز بناۓ جسکے جواب میں پشاور 49 رنز بناسکی۔ ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے کوٸیٹہ گلیڈی ایٹر کو 6 وکٹوں سے قابو کیا۔ کوٸیٹہ نے مقررہ اورز میں 51 رنز جوڑے ۔کراچی کنگز نے 52 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پشاور ذلمی نے کوٸیٹہ گلیڈی ایٹر کو 20 رنز مات دی۔ پشاور نے 73 رنز بناۓ جواب میں کوٸیٹہ کی ٹیم 53 رنز بناسکی۔اگلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 15 رنز سے شکست دی۔
کراچی نے 71 رنز بناۓ جواب میں ملتان کی ٹیم 56 رنز تک محدود رہی۔اس طرح کراچی کنگز نے اپنے دونوں لیگ میچوں میں کامیابی کے ساتھ ٹاپ کےکے فاٸینل کے لیۓ کوالیفاٸ کیا۔ جبکہ ملتان سلطان اور پشاور ذلمی نے ایک ایک کامیابی اور ایک ایک لیگ میچ میں ناکامی کے بعد سیمی فاٸینل جگہ بناٸ جبکہ کوٸیٹہ گلیڈی ایٹر اپنے دونوں میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ھوگٸ۔ سیمی فاٸینل میں ملتان سلطان نے پشاور کو 26 رنز سے مات دےکر فاٸینل میں کیھلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مزکورہ ایونٹ کو امپاٸیرز عبالکریم اور محمد اسحاق نے سپر واٸیز کیا جبکہ کمنٹریٹر کے فراٸیض زاٸر شاہ اور محمد جاوید نے انجام دٸیے۔آفیشل فوٹو گرافر عبدالرحیم تھے