لاہور قلندرز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام
عشائیے میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی

لاہور قلندرز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام
ملتان ; لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان میں اسکواڈ کے لیے عشائیہ اور گالف کی سرگرمیوں کا اہتمام لاہور قلندرز نے گزشتہ رات ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا،
عشائیے میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔ یہ تقریب ٹیم کے مصروف کرکٹ شیڈول کے دوران ایک خوشگوار وقفے کے طور پر رکھی گئی
سرگرمیوں کا مقصد تمام اراکین کو تفریح اور آرام کا موقع میسر کرنا تھا عشائیے کے بعد کھلاڑیوں نے قریبی گالف رینج کا رخ کیا، کھللاڑیوں نے گالف کی سرگرمی سے خوب لطف اٹھایا۔
یہ تفریحی سرگرمیاں ٹیم کی آپس کی مضبوط ہم آہنگی اور کھیل کے ساتھ ساتھ آرام کے توازن کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس تھی۔ انتظامیہ لاہور قلندرز
دوسری جانب لاہور قلندرز آج شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی ملتان میں یہ لاہور قلندرز کا تیسرا ٹریننگ سیشن ہوگا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 22 اپریل کو میزبان ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی
لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز اس وقت پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس اور 2.051 رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔



