دیگر سپورٹس
فیصل آباد میں انٹرنیشنل ہینڈ بال ویمن سنٹرل ایشیا ٹرافی کا آغاز ہوگیا


انٹرنیشنل ہینڈ بال ویمن سنٹرل ایشیا ٹرافی‘پہلے دن 2میچوں کا فیصلہ
فیصل آباد ; جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل ہینڈ بال ویمن سنٹرل ایشیا ٹرافی کا آغازہوگیا۔
سنٹرل ایشیا ٹرافی میں ازبکستان، کریگستان، تاجکستان، ترکمانستان، منگولیا اور پاکستان کی انڈر 17 اور 19 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے ویمن سنٹرل ایشیا ٹرافی 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔ جونیئر انڈر 17 کا پہلا میچ کرغستان اور ازبکستان کے درمیان کھیلا گیا۔
ازبکستان نے کرغستان کو 18 کے مقابلہ میں 61 گول سے شکست دی ۔ تاجکستان نے ترکمانستان کو 26 کے مقابلہ میں 53 گول سے شکست دیدی۔
جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان ٹرافی کا فائنل میچ 26 اپریل کو کھیلا جائیگا۔



