سکواش

ائر فورس کے محمد عماد نے چوتھی امیج طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں واپڈا کے عبداللہ نواز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ائر فورس کے محمد عماد نے چوتھی امیج طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں واپڈا کے عبداللہ نواز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

فضل رحمن جونئیر میں چیمپئن بنے ۔ گرلز ٹائٹل نمرہ بتول کے نام رہا

سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اسد احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی امیج طورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ پاکستان ائر فورس کے محمد عماد فاتح رہے ۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں مینز فائنل میں پاکستان ائر فورس کے محمد عماد نے دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا کے عبداللہ نواز کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ۔

محمد عماد نے گیارہ سات، بارہ دس ، گیارہ پانچ اور گیارہ بج سے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کیٹگری میں نمرہ بتول نے سمیر شاہد کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔

نمرہ بتول کی جیت کا اسکور گیارہ سات، گیارہ چھ اور گیارہ پانچ رہا۔ انڈر فورٹین بوائز فائنل میں فضل رحمن نے طہور طاہر کو تین صفر سے ہرایا۔ فضل رحمن نے گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے فتح سمیٹی ۔

مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور امیج پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!