
انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ملتان نے خانیوال کو 35رنز سے ہرادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ملتان ریجن میں ملتان ڈسڑکٹ نے چوتھے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی
ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19 نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 208رنز بنائے کپتان رانا عدیل مشتاق نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 114رنز بنائے
اور آوٹ نہیں ہوئے حذیفہ اکبر نے عمدہ 51اور احمد حسن نے 17رنز بنائے خانیوال ڈسڑکٹ انڈر 19 کی طرف سے صہیب اکرم نے دو جبکہ المان خان محمد نعمان اور محمداحمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
بعد میں کھیلتے ہوئے خانیوال ڈسڑکٹ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 173رنزبناسکی صہیب اکرم نے شاندار 86رنز بنائے تیمور امتیاز 19معاذ علی خان 17رنز بنائے
ملتان کی طرف سے طلال احمد نے تین رانا عدیل مشتاق دوحسیب ضیاء اور احمد حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
رانا عدیل مشتاق بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے دلشاد علی اور محمد آصف ایمپائرز محمد حمزہ۔سکورر تھے ملتان اپنا پانچواں میچ ڈسڑکٹ لودہراں کے خلاف کھیلے گی



