
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ سیمی فائنل:پاکستان کو شکست ،ایران فاتح
سویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ کے مقابلے مسقط عمان میں جاری ہیں دسویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپین پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیمی فائنل میں ایران نے دو صفر سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔
تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان ٹیم آج اردن کے مدمقابل ہوگی،دسویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ کے مقابلے مسقط عمان میں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سعودی عرب کو دو ایک سیٹ سے شکست دی تھی،پاکستان ٹیم نے پہلا سیٹ سترہ چار سے جیتا دوسرے سیٹ میں سعودی عرب نے چھ کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔
فیصلہ کون سیٹ میں پاکستان نے سعودی عرب کو اٹھ چار سے ہرایا،دسویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ کے مقابلے مسقط عمان میں جاری ہیں۔
آخر میں پاکستان کے معاذ علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۱



