PSL2025

وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا  لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا،

پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ ہرہ کیا، وزیر اعظم کی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد

وزیر اعظم کا تمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین جن کی شرکت کی بدولت اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا.

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10جیتنے پر مبارکباد۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ھے کہ لاہور قلندرز کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل 10 کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا،

فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے  پی ایس ایل 10 میں تمام ٹیموں نے شاندار کارکردگی دیکھائی،

پی ایس ایل 10 میں شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،

سردار ایاز صادق نے کہا پی ایس ایل 10 میں مثالی سیکیورٹی انتظامات پر سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت عالمی اعتماد کا مظہر ہے، پی ایس ایل 10 کے پر امن انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،

اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ایس ایل 10 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!