دیگر سپورٹس

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی رسجا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید ہے نو منتخب صدر فیصل ساہی اور سیکریٹری عارف خان اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، امجد عزیز ملک صدر پی ایس ڈبلیو ایف

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی رسجا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید ہے نو منتخب صدر فیصل ساہی اور سیکریٹری عارف خان اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، امجد عزیز ملک صدر پی ایس ڈبلیو ایف

رسجا کے نو منتخب عہدیداروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ان پر ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے، اصغر عظیم سیکریٹری جنرل

کراچی/ پشاور (اسپورٹس رپورٹر)  پاکستان اسپورٹس رپورٹر فیڈریشن (PSWF) سے الحاق شدہ ریجنل باڈی راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہونے پر پی ایس ڈبلیو ایف

کے صدر و سیکریٹری جنرل اے آئی پی ایس ایشیاء امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں نے رسجا کے نو منتخب صدر فیصل ساہی، جنرل سیکریٹری عارف خان،

فنانس سیکریٹری حسنین لیاقت، سینئر نائب صدر شفیق راجہ، نائب صدور نوید کھو کھر، امبرین علی،جوائنٹ سیکرٹریز احسن عباس، عائشہ شعیب اور سیکریٹری اطلاعات احمر نجیب ستی سمیت چیئرمین رسجا ایاز اکبر یوسفزئی

اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محسن اعجاز سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، PSWF نے اپنے تہنتی مشترکہ بیان میں رسجا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،

پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک نے کہا ہے کہ امید ہے نو منتخب صدر فیصل ساہی اور سیکریٹری عارف خان کی قیادت ،اکبر یوسف زئی اور محسن اعجاز کی رہنمائی میں اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی،

سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا مقابلہ منتخب ہونا ان پر ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے، رسجا راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپورٹس جرنلسٹس کا ایک گلدستہ ہے دعا ہے کہ یہ گلدستہ اسی طرح مہکتا رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!