دیگر سپورٹس

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام صوبےبھرمیں روایتی گیمزکاانعقادکیاجائیگا،عزیزاللہ جان

  صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام صوبےبھرمیں روایتی گیمزکاانعقادکیاجائیگا۔ان گیمزکی کامیاب انعانعقاد کیلئے تیاریوں کوحتمی شکل دیدی گئی ہےاورحتمی تاریخ کااعلان جلدکردیاجائےگا۔ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کےڈائریکٹراپریشن عزیزاللہ جان کےمطابق پشاور،مردان،کوہاٹ،ڈی ائی خان ،ہزارہ ،بنوں اورسوات میں ڈویڑنل کی سطح پرانٹرڈسٹرکٹ لیول کےکبڈی،مخہ،والی بال سمیت مختلف مقامی سطح کے مقبول روایتی گیمزہونگے۔ ڈویڑن میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ کے ان روایتی گیمزکےاختتام پرصوبائی دارالحکومت ...

مزید پڑھیں »

کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجسمہ نصب

مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گلگت کے علاقے سونی کوٹ میں ایم پی چوک پر ان کا ایک مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونی کوٹ کےایم پی چوک کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سونی کوٹ کےایم پی چوک ...

مزید پڑھیں »

چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا

رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب ایشین گیمز کو ملتوی کرنے ...

مزید پڑھیں »

تیونس کی ٹینس کھلاڑی اونس جبیر نے نئی تاریخ رقم کردی

تیونس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی خاتون کھلاڑی اونس جبیر نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، اونس جبیر ٹورنامنٹ کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقی کھلاڑی بن گئی ہیں، ستائیس سالہ اونس جبیر نے سیمی فائنل مقابلے میں روس کی کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈووا کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر ...

مزید پڑھیں »

فٹبال ورلڈ کپ،اب تک 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

فٹبال کا عالمی میلہ فیفا ورلڈکپ 2022 رواں سال قطر میں ہوگا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد قطر آنا چاہتی ہے۔ فیفا کو 18 دسمبر کو کھیلے جانے والے اس فائنل کے لیے اب تک 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے ...

مزید پڑھیں »

شہروز کاشف نے قومی پرچم دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی پر لہرا دیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے قومی پرچم دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی پر لہرا دیا،رپورٹ کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی تیسری بلدن ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے نیپال کی 8 ہزار 5 سو 86 میٹر اونچی چوٹی "کنگچنجنگا” سر کرلی۔واضح رہے کہ شہروز کاشف نے کیریئر کی 8 ہزار سے ...

مزید پڑھیں »

پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کا اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ

  پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپورٹس بورڈ نے کیمپ لگانے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے 8 مئی سے خود کیمپ لگا رہے ہیں، پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے پی ایس بی کو کیمپ لگانے ...

مزید پڑھیں »

میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ والی شرٹ 9 اعشاریہ 3 ملین ڈالر میں نیلام

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ والی شرٹ 9 اعشاریہ 3 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیاگو میراڈونا نے نیلام ہونے والی شرٹ 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف پہنی تھی، جس میں انہوں نے 2 یادگار گول اسکور کیے تھے۔برہم واچٹر(Brahm Wachter) کے ...

مزید پڑھیں »

میں ٹریننگ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی،ٹیبل ٹینس پلیئر پرنیا خان

پاکستانی نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر پرنیا خان عید کے موقع پر بھی ٹیبل ٹینس کی پریکٹس کو مس نہیں کرتیں، وہ عید کا جوڑا پہن کر بھی بھائی کے ساتھ پریکٹس کرنا نہیں بھولتیں۔نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہو ئے پرنیا خان نے کہا کہ میں ٹریننگ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ٹریننگ میری پہلی ترجیح ہوتی ...

مزید پڑھیں »

لیورپول چیمپئنز لیگ کے فائنل پہنچ گئی

لیورپول چیمپئنز لیگ کے فائنل پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ویلاریال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل 29مئی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کا سیمی فائنل لیور پول اور ویلاریال کی ٹیموں کے درمیان شروع ہوا تو تیسرے ہی منٹ میں بولائے ڈیا نے گول کرکے ویلاریال کو برتری دلادی، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل برتری اس ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!

Responsive WordPress Theme Freetheme wordpress magazine responsive freetheme wordpress news responsive freeWORDPRESS PLUGIN PREMIUM FREEDownload theme free