صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام صوبےبھرمیں روایتی گیمزکاانعقادکیاجائیگا،عزیزاللہ جان

 

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام صوبےبھرمیں روایتی گیمزکاانعقادکیاجائیگا۔ان گیمزکی کامیاب انعانعقاد کیلئے تیاریوں کوحتمی شکل دیدی گئی ہےاورحتمی تاریخ کااعلان جلدکردیاجائےگا۔ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کےڈائریکٹراپریشن عزیزاللہ جان کےمطابق پشاور،مردان،کوہاٹ،ڈی ائی خان ،ہزارہ ،بنوں اورسوات میں ڈویڑنل کی سطح پرانٹرڈسٹرکٹ لیول کےکبڈی،مخہ،والی بال سمیت مختلف مقامی سطح کے مقبول روایتی گیمزہونگے۔ ڈویڑن میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ کے ان روایتی گیمزکےاختتام پرصوبائی دارالحکومت پشاورمیں صوبائی گیمزکاانعقادبھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ان گیمزکےانعقادکامقصدخیبرپختونخوامیں کھیلوں کےانعقادکاتسلسل جاری رکھنا ہےاورکھلاڑیوں کوزیادہ سےزیادہ کھیلوں میں اگےبڑھنےکےمواقع مہیاکرناہے۔انہوں نےمزیدکہاکہ صوبےکےمختلف میں کئی ایسے کھیل کھیلے جاتے ہیں جومقامی سطح پرکافی مقبول ہیں ان میں ایک بڑی تعدادمیں نوجوان بلکہ زادالعمرافرادبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں جن میں مخہ،کبڈی دوراس طرح ہزارہ میں کئی روایتی گیمزبھی کھیلے جاتے ہیں۔خیبرپختونخواکی ان روایتی کھیلوں کوفرغ دینےکیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کےڈی جی خالدخان کی قیادت میں عملی اقدامات اٹھائے جارہی ہے۔

error: Content is protected !!