ذیشان بھٹی نے 16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

ذیشان بھٹی نے 16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (نواز گوھر) ذیشان بھٹی نے 16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل کے اختتام پر محمد ریاض خان ترکالنی نے کرنل حماد خان اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا بھی موجود تھے

گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی گئی16ویں ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل ذیشان بھٹی نے جیت لیا۔ جبکہ وقاص پارخ نے دوسری اور علی نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح علی سلدیرا اور ابراہیم سلدیرا نے مینز ڈبلز کا ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ مینز ڈبلز کے ایونٹ میں شبیر لشکر والا اور علیم آغا نے دوسری جبکہ ایان بھٹی اور وقاص پارخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ابراہیم سلدیرا نے ایمچور کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ طیب بلال اوراعزاز الرحمن نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
عمر نے مینز ڈیف کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ واجد اور عدیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ خواتین ڈیف کے مقابلے زہرہ نے پہلی اور نور العین نے دوسری اور عاصمہ کے تیسری پوزیشن حاصل کی.

 

error: Content is protected !!