پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کا اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ

 

پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپورٹس بورڈ نے کیمپ لگانے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے 8 مئی سے خود کیمپ لگا رہے ہیں، پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے پی ایس بی کو کیمپ لگانے کی درخواست کی تھی۔

 

فخر علی شاہ نے کہا کہ وقت کم ہے اس لیے ٹیم کی تیاریوں کو متاثر نہیں کرسکتے، امریکی کوچ رینڈل آرمز 7 مئی کو لاہور پہنچ رہے ہیں، ان کے ساتھ ایک ماہ کا معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کیمپ گجرانوالہ میں لگایا جارہا ہے، جس میں امریکی کوچ شریک ہوں گے، پی ایس بی نے کیمپ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد شفٹ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے 2 ماہ قبل پی ایس بی کو کیمپ کی درخواست کی تھی، فیڈریشن نے پی ایس بی کو یاد دہانی کے لیے بھی خط لکھا تھا۔

error: Content is protected !!