Tag: cricket woman

  • نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ( ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سوزی بیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، یوں ان کا تقریباً 20 سالہ شاندار کیریئر اختتام کو پہنچے گا۔

    حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آنے والی بیٹس آئندہ ہفتے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گی جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گی جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    بیٹس کا کہنا ہے کہ وقت کس تیزی سے گزرا، اس کا احساس ہی نہیں ہوا، اور ملک کی نمائندگی ان کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہی ہے، بس اب آخری ہدف ایک اور ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

    2006 میں ڈیبیو کرنے والی سوزی بیٹس خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جبکہ ون ڈے میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

    وہ 2011 سے تقریباً سات سال تک ٹیم کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی موجودہ کپتان امیلیا کر نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

  • بھارتی کرکٹر ایرا جادھو نے نئی تاریخ رقم کر دی

    بھارتی کرکٹر ایرا جادھو نے نئی تاریخ رقم کر دی

    بھارتی کرکٹر ایرا جادھو نے ایک روزہ میچ میں ریکارڈ 346 رنز بنائے

    14 سالہ بھارتی خاتون کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی،50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔

    جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔

    اہم کھلاڑیوں کی واپسی میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔

    ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔

  • آئی سی سی ویمنزچیمپیئنز شپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام

    آئی سی سی ویمنزچیمپیئنز شپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام

    آئی سی سی ویمنزچیمپیئنزشپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام

    آسٹریلیا نےمسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئنز شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا ویمنز ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

    آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے 39 پوائنٹس کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور ساؤتھ افریقہ کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ریس سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم 17 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کی پہلی 6 ٹیمیں اگلے سال ہونےوالےویمنز ورلڈکپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

    آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں ورلڈکپ کے لئےبراہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔

  • انوینسبلزاور چیلنجرز ٹیم کی نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں فتوحات

    انوینسبلزاور چیلنجرز ٹیم کی نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں فتوحات

    انوینسبلزاور چیلنجرز ٹیم کی نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں فتوحات

    (اصغر علی مبارک)

    اسلام آباد ; نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں انوینسبلزاور چیلنجرز کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کر لیں شعیب اختر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انوینسبلز کی ٹیم نے اسٹرائیکرز کی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

    سٹرائیکرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انوینسبلز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انوینسبلز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے۔شبنم حیات 48 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    اسٹرائیکرز کی زناش عبد الستار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 39.3 اوورز میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انوینسبلز کی عمیامہ سہیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز کی ٹیم نے اسٹارز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔اسٹارز نے ٹاس جیت کر چیلنجرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

    چیلنجرز کی ٹیم نے 205 رن بنائے، ناتالیہ پرویز 67 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ اسٹارز کی رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹارز کی ٹیم نے45 اوورز میں 205 رنز بنا میچ برابر کر دیا،کائنات حفیظ نے 63 سدرہ نواز نے 62 رنز بنائے۔

    چیلنجرز کی زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ۔کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ناتالیہ پرویز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

     بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سمرتی ماندھانا نے سنچری سکور کی، یہ سنچری بھارت کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن بھارتی بیٹر نے ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا۔

    سمرتی ماندھانا نے میچ میں 105 رنز سکور کیے، یہ مجموعی طور پر اس سال ون ڈے فارمیٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی جس کی بدولت انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    اس سے قبل 7 ویمن کرکٹرز ایک سال میں 3 سنچریاں بنا چکی ہیں، سمرتی ماندھانا کی اب ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

  • دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرادیا

    دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرادیا

    دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرادیا۔

    پاکستان نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا اسکور 181 بھی بنالیا۔

    پاکستان نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا اسکور 181 بھی بناڈالا۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ 177 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ تھا جو اس نے 2018 میں ملائشیا کے خلاف بنایا تھا۔

    پاکستان کے 181 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

    منیبہ علی 45 اور کپتان فاطمہ ثنا 37 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔

    ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28 رنز اسکور کیے۔

    جنوبی افریقہ کی سونے لیز کی نصف سنچری۔

    سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو کی دو دو وکٹیں ۔

    سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

    ملتان 18 ستمبر ؛ نوازگوھر
    پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور 181 بناتے ہوئے جنوبی افریقہ ویمنز کو بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔

    اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 177 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ تھا جو اس نے جون 2018 میں ملائشیا کے خلاف کوالالمپور میں بنایا تھا۔

    اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ۔

    سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا جو ڈے میچ ہوگا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب میں 4 وکٹوں پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

    منیبہ علی اور گل فیروزہ نے پاکستان کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ گل فیروزہ دو چوکوں کی مدد سے10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں ۔ منیبہ علی نے مثبت اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی تاہم ڈیرکسن نے ان کی 34 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کردیا جس میں6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    سدرہ امین تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز بناکر سونے لیز کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔اسوقت مجموعی اسکور تین وکٹوں پر 100 رنز تھا۔

    ندا ڈار اور کپتان فاطمہ ثنا چوتھی وکٹ کی شراکت میں 60 قیمتی رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ ندا ڈار نے 29 رنز اسکور کیےجس میں چار چوکے شامل تھے۔

    فاطمہ ثنا نے3 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 37رنز اسکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔

    عالیہ ریاض نے سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اسکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز میں سونے لیز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔کلوئے ٹرائون نے 30 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں80 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان لورا وولوارٹ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

    سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    فاسٹ بولر تسمیہ رباب کپتان فاطمہ ثنا کی جگہ کنکشن کھلاڑی کے طور پر فیلڈ میں آئیں۔ فاطمہ ثنا کے چہرے پر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی تھی۔ ان کی غیرموجودگی میں منیبہ علی نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی۔

    پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی منیبہ علی نے حاصل کیا۔

    مختصر اسکور۔ پاکستان ویمنز 181 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) منیبہ علی 45 ۔ فاطمہ ثنا 37 ناٹ آؤٹ ۔ ندا ڈار 29۔ سدرہ امین 28۔ٹومی سیکھوکھونے 30 / 2 وکٹ۔
    جنوبی افریقہ ویمنز168 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) سونے لیز 53 ناٹ آؤٹ ۔ لورا وولوارٹ 36۔ کلوئی ٹرائون 30 ناٹ آؤٹ۔ نشرہ سندھو20 / 2وکٹ ۔سعدیہ اقبال 27 / 2 وکٹ ۔
    نتیجہ ۔پاکستان ویمنز نے 13 رنز سے جیتا۔

error: Content is protected !!