Tag: malaysia

  •  بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار

     بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار

     بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار ہو گئے ۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جارہا تھا۔

    ملائیشین حکام کے مطابق جس ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا گیا اس کا وجود ہی نہیں تھا جس کے بعد تمام کرکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی،

    کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

    کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا جبکہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈول نہیں، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

  • ایک منٹ میں 50تربوز پار، نیا عالمی ریکارڈ

    ایک منٹ میں 50تربوز پار، نیا عالمی ریکارڈ

    کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے اشرتا فرمان نامی شخص نے اپنی زندگی میں اب تک تقریباً 600 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    ارشتا فرمان نے حال ہی میں ایک منٹ کے اندر سامنے بیٹھے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوزوں کو بیچ سے آدھا کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

    اس سے قبل ارشتا فرمان ایک منٹ کے اندر 26 تربوز کو اپنے پیٹ پر رکھ کے بیچ سے آدھا کرنےکا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

error: Content is protected !!