Tag: Pakistan Army Team

  • پاکستان آرمی نے قومی بین الادارہ جاتی نیٹ بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان آرمی نے قومی بین الادارہ جاتی نیٹ بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    قومی بین الادارہ جاتی نیٹ بال چیمپیئن شپ 2026 : پاکستان آرمی نے ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان آرمی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلے گئے قومی بین الادارہ جاتی نیٹ بال چیمپیئن شپ 2026 کے فائنل میں پاکستان نیوی کو 17 کے مقابلے میں 22 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    یہ چیمپیئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے عالمی نیٹ بال کی سرپرستی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کرائی، جس میں مختلف ادارہ جاتی ٹیموں نے شرکت کی۔

    فائنل میں پاکستان آرمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو 17-22 سے ہرایا، جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلے میں پاکستان پولیس نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ایلیٹ اکیڈمی کو 16 کے مقابلے میں 22 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    چیمپیئن شپ کے اختتامی نتائج کے مطابق پاکستان آرمی چیمپیئن، پاکستان نیوی رنر اپ جبکہ پاکستان پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ تھے، جنہوں نے فاتح، رنر اپ اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تمغے اور اسناد تقسیم کیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید پیر محمد شاہ نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور دیگر شریک ٹیموں کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔

    انہوں نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی کامیاب میزبانی کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری محمد ریاض، سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی سیکریٹری سعید احمد آرائیں سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

    پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی، شریک ٹیموں، تکنیکی حکام، ریفریز،

    رضاکاروں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ فیڈریشن نے اعلان کیا کہ 25ویں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ دسمبر 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

  • انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ ; پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم کی شاندار کارکردگی

    انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ ; پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم کی شاندار کارکردگی

    انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ ; پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم کی شاندار کارکردگی

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی فوج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ باوقار انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    پی ایم اے ٹیم نے مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات حاصل کیے جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

    9 رکنی پاکستانی دستہ، میجر حیدر گلزار (ایڈجوٹینٹ، پی ایم اے) کی قیادت میں 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچا۔ سالانہ مقابلے میں مختلف افواج کی کل 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

    پاک فوج کی ٹیم کی جیت پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تربیت، عمدگی اور لگن کے اعلیٰ ترین معیار کی عکاس ہے۔

  • پاکستان آرمی نے 31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

    پاکستان آرمی نے 31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

    31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

    پشاور: پاکستان آرمی نے 31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، سندھ نے دوسری اور خیبر پختونخواہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 4 روزہ چیمپین شپ میں پاکستان آرمی نے 10 میں سے 9 طلائی تمغے اپنے نام کرتے ہوئے واضح سبقت کے ساتھ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا،پاکستان آرمی نے 2 سلور اور 5 برانز میڈلز بھی جیتے۔

    دوسری پوزیشن پر براجمان ہونے والے سندھ کا واحد گولڈ میڈل عباس اور اراحم نے انڈر 19 بوائز ڈبلز میں پاکستان آرمی کے عباس اور ابدال کو مات دے کر اپنے نام کیا،سندھ نے 2 سلور اور6برانز میڈلز بھی جیتے۔

    تیسری پوزیشن حاصل کرنے والےخیبر پختون خواہ نے 3سلور اور 3 برانز میڈلز اپنے نام کیے،

    پنجاب نے2 سلور اور 4 برانز،پاکستان واپڈا نے ایک سلور،اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر نے 1،2 برانز میڈل پر قبضہ کیا،پاکستان آرمی نے بوائز اور گرلز کے انڈر 19 اور انڈر15 کے سنگلز اور ٹیم ایونٹس جیتے۔

    پاکستان آرمی کی حلیمہ اور فاطمہ نے انڈر 19 گرلز ڈبلز ایونٹ بھی اپنے نام کیا،پاکستان آرمی کے ابدال محمد خان نے بوائز انڈر 19 سنگلز اور بوائز انڈر 15 سنگلز کے ٹائیٹل جیت کر 2 گولڈ اور بوائز انڈر19 ڈبلز کا فائنل کھیل کر ایک سلور میڈل اپنے نام کیا۔

    پاکستان آرمی کی حور فواد نے گرلز انڈر 19 سنگلز کے فائنل میں پاکستان آرمی ہی کی حائقہ حسن کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا،

    حور فواد نے حوریہ کی شراکت میں گرلز انڈر 19 ڈبلز میں برانز میڈل بھی جیتا،پاکستان آرمی کی ایمان حسن نے پاکستان واپڈا کی علینہ خان کو شکست دے کر گرلز انڈر 15 سنگلز میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

    اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے کھیل تاج محمد ترند نے انعامات تقسیم کیے۔

  • نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ; پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے جیت لی

    نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ; پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے جیت لی

    نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے جیت لی

    ٹیم ایونٹس میں واپڈا نے میدان مار لیا،مشیر کھیل تاج محمد ترند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    کھیلوں کیساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے،تاج محمد رند۔

    پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) 61 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے ٹائٹلز اپنے نام کرلئے جبکہ ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹرافیاں جیت لی

    اسی طرح وومن ڈبل میں واپڈا کی پرنیہ زمان اور بسمہ فریال نے گولڈ میڈل حاصل کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر ،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز احمد اور نائب صدر و آرگنائزر کفایت اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

    گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ فائنل مقابلوں میں مردوں کے انفرادی ایونٹ میں پاک آرمی کے شاہ خان نےآرمی ہی کے عباس امجد کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

    اسطرح خواتین کے فائنل میں پاک آرمی کی حائقہ حسن نے واپڈا کے بسمہ فریال کو 2-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لی، خواتین ڈبل ایونٹ میں واپڈا کے پرنیہ زمان اور بسمہ فریال کی جوڑی نے آرمی کی حائقہ حسن اور ایمن حسن کو ہرا کر فاتح قرار پائے،

    ٹیم ایونٹس میں واپڈا نے میدان مار لیا مردوں کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم جن میں طلحہ بلال،عاصم قریشی،عبید شاہ شامل تھے نے پنجاب کی ٹیم جس میں اویس حسن،تیمور خان اور ابو حریرہ شامل تھے کو 2-4 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا

    جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ میں بھی واپڈا کے کھلاڑیوں بسمہ فریال،عائشہ شرجیل اور پرنیہ زمان نے پنجاب کے کھلاڑیوں کلثوم خان،ذہراہ بتول اور ادان شہزادی کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کرلی۔

    اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قومی سطح کی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے

    انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور مختلف کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

  • پاکستان آرمی کے زیر اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد

    پاکستان آرمی کے زیر اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد

    پاکستان آرمی کے زیر اہتمام نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2025-26 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ ملک بھر میں مرحلہ وار منعقدکی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔

    چیمپئن شپ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔

    نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 31 دسمبر 2025 سے ہو چکا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہا۔

    چیمپئن شپ 4 مراحل پر مشتمل ہوگی جو ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

    پہلا مرحلہ ضلعی سطح پر 31 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک منعقد کیا جارہا ہے۔ دوسرا مرحلہ ڈویژنل سطح پر 15 جنوری 2026 سے 20 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔

    تیسرا مرحلہ صوبائی سطح پر 25 جنوری 2026 سے 30 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا جبکہ چوتھا اور فائنل مرحلہ 5 سے 10 فروری تک منعقد ہو گا جس کے مقابلے سیالکوٹ میں ہوں گے۔

    پاک فوج ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع دینے کیلئے پر عزم ہے۔

  • 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ; پاکستان آرمی کے آصف نے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

    53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ; پاکستان آرمی کے آصف نے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

    53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا دوسرا دن کامیابی سے مکمل

    اسلام آباد ; 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا دوسرا دن انتہائی کامیابی، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دن بھر میں مجموعی طور پر 16 مقابلے کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے، جن میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    دن کی نمایاں کامیابی پول والٹ کے مقابلے میں سامنے آئی جہاں پاکستان آرمی کے ایتھلیٹ مسٹر آصف نے 4.95 میٹر کی بلندی عبور کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔

    یہ کارنامہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کے بڑھتے ہوئے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

    اسی طرح 110 میٹر ہرڈلز کے مقابلے میں بھی ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا گیا، جس میں ایتھلیٹ نے 13.34 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کو نہایت باوقار، منظم اور مثالی انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کے تمام صوبوں اور مختلف محکموں کی ٹیمیں اس قومی ایونٹ میں پورے جوش، جذبے اور کھیلوں کی حقیقی روح کے ساتھ شریک ہیں، جو اس چیمپئن شپ کو ایک حقیقی قومی کھیلوں کا تہوار بنا رہی ہیں۔

    منتظمین نے مقابلوں کے احسن انعقاد، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور آفیشلز و ٹیموں کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید یادگار کارکردگیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

  • 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، فیلڈ مارشل کی بطور چیف گیسٹ شرکت

    50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، فیلڈ مارشل کی بطور چیف گیسٹ شرکت

    50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، فیلڈ مارشل کی بطور چیف گیسٹ شرکت

    لاہور : پاکستان آرمی کے روایتی کھیلوں میں سے ایک، 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ 2025، لاہور کے جناح پولو فیلڈز (JPF) میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وزیر داخلہ،

    چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ ان کے پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور پاکستان پولو فیڈریشن کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا۔

    چیمپیئن شپ نے پاکستان آرمی کی کھیلوں میں مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی روایت کو اجاگر کیا۔ اس مقابلے میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور فاتح قرار پائی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اپ کا مقام حاصل کیا۔

    اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ چیمپیئن شپ نہ صرف کھیلوں کی ترویج بلکہ فوجی اقدار اور ٹیم ورک کے فروغ کا بھی ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

  • کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام

    کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام

    کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام

    ڈیپارٹمنٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل ،

    چار سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

    راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) 18ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر، جونیئر ویٹ کیٹیگریزکی ٹرافی پاکستان آرمی اورکیڈٹ ویٹ کیٹیگریز کی ٹرافی پنجاب نے اپنے نام کرلی۔

    پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن(پی ٹی ایف)کے زیراہتمام 18ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ27 سے 28 دسمبر2025 ء تک شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئی

    جس میں پاکستان بھر سے ٹیمیں بشمول صوبائی ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی کلبوں نے بھی شرکت کی۔

    چیمپئن شپ کے آخری دن جونیئر اور کیڈٹ کیٹیگریز کے پومسے اور جونیئر اور کیڈٹ مرد و خواتین کھلاڑیوں کے کیروگی مقابلے ہوئے۔اختتامی تقریب میںجمہوریہ کوریا،

    اسلام آباد سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل Kim Jinwoo مہمان خصوصی تھے جنہوں نے صدر پی ٹی ایف لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ وسیم احمدجنجوعہ،صدر ویمن ونگ مس صبا شمیم، سینئر عہدیداروں، معزز مہمانوں اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اہم آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

    جونیئر ویٹ کیٹیگریزمیں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر پہلی، خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 6 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد اے نے 2 گولڈ اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    کیڈٹ ویٹ کیٹیگریز میںپنجاب نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 برانز میڈلزجیت کر پہلی، کے پی کے گرین 2 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ پی ٹی ایف 2 گولڈ اور 1 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ وسیم احمدجنجوعہ نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان بھر میں تائیکوانڈو کو فروغ دینے، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور اس طرح کے بامعنی بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کھیلوں کی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • پینتیسویں نیشنل گیمز ۔ پاکستان آرمی نے مسلسل پچیسویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

    پینتیسویں نیشنل گیمز ۔ پاکستان آرمی نے مسلسل پچیسویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

    پینتیسویں نیشنل گیمز ۔ پاکستان آرمی نے مسلسل پچیسویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

    رپورٹ ; عمران یوسف زئی

    پاکستان میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ یعنی نیشنل گیمز اپنے اختتام کو پہنچا، کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مسلسل 25 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،

    آج کی تحریر میں جائزہ لیں گے کہ کس ڈیپارٹمنٹ اور صوبے کی کیا پوزیشن رہی۔ پاکستان آرمی 1968 سے ناقابل شکست اور مسلسل اس میگا ایونٹ کی فاتح چلی آرہی ہے اور اس بار بھی اسے شکست دینے کا خواب کوئی ٹیم پورا نہیں کر سکی۔

    32 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 9 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 1294 میڈلز میں سے 353 تمغے جیت کر پاکستان آرمی نے مسلسل پچیسویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔

    پاکستان آرمی سمیت سات ٹیمیں اپنی سابقہ پوزیشنز برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں، تین ٹیموں نے درجہ بندی میں ترقی کی جبکہ چار ٹیموں کی پوزیشن تنزلی کا شکار ہوئی۔

    آرمی سمیت واپڈا اور نیوی اپنی سابقہ درجہ بندی یعنی پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر بھی اپنی سابقہ پوزیشن پر موجود رہیں،

    پنجاب نے سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار درجہ ترقی کی، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی ایک ایک درجہِ اوپر جانے میں کامیاب رہیں جبکہ پچھلی نیشنل گیمز کے مقابلے میں اس مرتبہ بیس میڈلز زیادہ جیتنے کے باوجود خیبر پختونخوا کی ٹیم ایک درجہِ تنزلی کا شکار ہوئی،

    خیبر پختونخوا نے کوئٹہ میں ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز میں صوبوں میں دوسری اور مجموعی پر ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اس مرتبہ خیبر پختونخوا کی پوزیشن مجموعی طور پر آٹھویں اور صوبوں میں تیسری رہی ہے۔

    پی اے ایف کی ٹیم تین درجہ تنزلی کا شکار ہوئی، پچھلی نیشنل گیمز میں پی اے ایف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اس بار ان کی پوزیشن ساتویں رہی۔ پاکستان ریلویز اور پاکستان پولیس بھی حالیہ نیشنل گیمز میں ایک ایک درجہ نیچے رہیں۔

    شروع کرتے ہیں نیشنل گیمز کی فاتح ٹیم پاکستان آرمی سے جس کے کھلاڑیوں نے اس بار سونے کے تمغوں کی ڈبل سنچری اور مجموعی طور پر میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔

    آرمی کے کھلاڑیوں نے 200 سونے کے تمغے جیتے، 97 چاندی اور 56 کانسی کے تمغے بھی آرمی کے کھلاڑی اپنے گلے میں ڈالنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان آرمی کی ٹیم 1968 کے بعد سے اب تک مسلسل 25 مرتبہ نیشنل گیمز میں ناقابل شکست رہی ہے اور یہ بھی بلاشبہ ان گیمز کا ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ ہے۔

    پاکستان واپڈا پچھلی گیمز کی طرح اس بار بھی دوسرے نمبر پر رہی، واپڈا کے کھلاڑیوں نے 85 سونے کے، 73 چاندی کے اور 74 کانسی کے تمغے جیتے ان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 232 رہی۔

    پاکستان نیوی بھی اپنی سابقہ یعنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، نیوی کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 110 میڈلز جیتے جس میں 36 سونے، 39 چاندی اور 35 کانسی کے تمغے شامل تھے۔

    پنجاب نے اس بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی جمپ لگا کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا حالانکہ پنجاب نے پچھلی نیشنل گیمز میں صوبوں میں تیسری اور مجموعی طور پر آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

    اس بار پنجاب کے کھلاڑیوں نے 126 میڈلز جمع کئے جس میں 16 سونے کے، 38 چاندی اور 72 کانسی کے تمغے شامل تھے۔ پانچویں نمبر پر ہائیر ایجوکیشن کا دستہ رہا جس نے مجموعی طور پر 118 میڈلز اٹھائے اس میں 14 سونے کے، 39 چاندی اور 65 کانسی کے تمغے شامل تھے۔

    میزبان سندھ کا دستہ چھٹے نمبر پر رہا اس کے کھلاڑیوں نے ٹوٹل 96 میڈلز جیتے جس میں 11 سونے کے، 26 چاندی اور 59 کانسی کے تمغے شامل تھے۔ ساتویں نمبر پر پاکستان ایئر فورس کے کھلاڑیوں نے 10 سونے کے، 16 چاندی اور 27 کانسی کے ساتھ ٹوٹل 53 میڈلز سمیٹے۔

    خیبر پختونخوا کی ٹیم نے گزشتہ نیشنل گیمز میں 49 میڈلز جیتے تھے اس کے باوجود اس کی پوزیشن مجموعی طور پر ساتویں اور صوبوں میں دوسری تھی، اس بار خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے 69 میڈلز اپنے نام کئے لیکن پھر بھی مجموعی طور پر آٹھویں اور صوبوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    خیبر پختونخوا کے کھلاڑی 5 سونے کے، 18 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔ نویں نمبر موجود بلوچستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے اس بار 4 سونے کے، 14 چاندی اور 30 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ٹوٹل 48 میڈلز اپنے نام کئے،

    اسی طرح پاکستان ریلویز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پوائنٹس ٹیبل پر 10 واں سپاٹ حاصل کر سکی، پاکستان ریلویز کے ٹوٹل 29 میڈلز میں 3 سونے کے، 4 چاندی اور 22 کانسی کے تمغے شامل تھے۔

    گیارہویں نمبر پر اسلام آباد کا دستہ رہا جس کے کھلاڑیوں نے 2 سونے کے، 5 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے سمیٹے۔ پاکستان پولیس نے مجموعی طور پر 28 میڈلز جیتے جس میں 1 سونے کا، 2 چاندی اور 25 کانسی کے تمغے شامل تھے۔

    پاکستان پولیس کا دستہ بھی پچھلی گیمز میں گیارہویں جبکہ اس بار بارہویں پوزیشن حاصل کر سکا۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر بالترتیب تیرہویں اور چودہویں نمبر پر رہے دونوں کے کھلاڑی سونے اور چاندی کا تمغہ جیتنے میں ناکام رہے جبکہ دونوں ہی کے کھلاڑیوں نے 7٫7 کانسی کے تمغے جیتے۔

    خیبر پختونخوا کے دستے کی بات کی جائے تو گزشتہ نیشنل گیمز کے مقابلے میں اس سال ہونے والی نیشنل گیمز میں کئی کھیلوں میں میڈلز نہ آ سکے، کوئٹہ میں ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز سے چند ماہ پہلے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹارٹن ٹریک کو اکھاڑنے کا نقصان پچھلی گیمز میں تو ہوا ہی تھا

    رواں سال کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز میں بھی اس کے اثرات دکھائی دیئے اور تاحال یہ ٹریک مکمل نہ ہونے کی باعث اس بار بھی ایتھلیٹکس میں صوبے کو صرف ایک کانسی کا تمغہ مل سکا۔

    گزشتہ سال ریسلنگ اور تیراندازی میں بھی صوبے کو ایک ایک کانسی کا تمغہ ملا تھا لیکن اس بار یہ ایسوسی ایشنز بھی خالی ہاتھ واپس آئیں۔ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو پچھلی نیشنل گیمز کی طرح اس نیشنل گیمز میں بھی سب سے زیادہ میڈلز مارشل آرٹس میں ملے،

    34 ویں نیشنل گیمز میں صوبے کے 49 میڈلز میں سے 27 میڈلز تائیکوانڈو، جوڈو، ووشو اور کراٹے میں آئے تھے اس مرتبہ بھی سب سے زیادہ یعنی 32 میڈلز مارشل آرٹس کے کھلاڑی ہی جیتنے میں کامیاب رہے ہیں اس میں 2 سونے کے، 8 چاندی اور 22 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

    ان میں بھی اگر نظر ڈالی جائے تو تائیکوانڈو میں 14، جوڈو میں 8، کراٹے میں 6 اور ووشو میں 4 میڈلز صوبے کو ملے ہیں۔ گویا خیبر پختونخوا کو ملنے والے مجموعی میڈلز کا 45.37 فیصد حصہ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے مرہون منت رہا۔

    سیلنگ کے کھلاڑی 9 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے جس میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کی خاتون کھلاڑی عمیمہ عمران نے ویمن کیٹگری میں صوبے کے لئے سونے کا تمغہ جیتا۔

    فینسنگ، ٹینس اور باڈی بلڈنگ میں 4٫4، ٹیبل ٹینس اور سکواش میں 3،3، گالف اور بیڈمنٹن میں 2٫2 جبکہ ایتھلیٹکس، اور ویٹ لفٹنگ میں ایک ایک میڈل صوبے کو مل سکا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کی جانب سے نیشنل گیمز کے کامیاب کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اور سونے کا تمغہ جیتنے والے ہر کھلاڑی کو تین لاکھ، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 2 لاکھ جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا،

    تاہم اس بار ان ایسوسی ایشن سے بھی ضرور سوال کیا جانا چاہیے جن کے کھلاڑی کوئی میڈل نہ جیت سکے، جب تک سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ نہیں چلے گا کھیلوں کا سسٹم درست کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • پاکستان آرمی نے 200 گولڈ کے ساتھ نیشنل گیمز کی قائداعظم ٹرافی جیت لی

    پاکستان آرمی نے 200 گولڈ کے ساتھ نیشنل گیمز کی قائداعظم ٹرافی جیت لی

    پاکستان آرمی نے 200 گولڈ کے ساتھ نیشنل گیمز کی قائداعظم ٹرافی جیت لی

    تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

    کراچی: پاکستان آرمی نے 200 گولڈ میڈلز کے ساتھ 35 ویں نیشنل گیمز کی سلور جوبلی کی قائداعظم ٹرافی جیت لی۔35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار، تاریخی اور قومی جذبے سے بھرپور ماحول میں منعقد ہوئی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

    قائداعظم محمد علی جناح کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فاتح ٹیم پاکستان آرمی کو قائداعظم ٹرافی پیش کی گئی جو آرمی کے جوانوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وصول کی۔

    پاکستان آرمی مجموعی چیمپئن قرار ; 35 ویں نیشنل گیمز میں مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سلور جوبلی کامیابی کے ساتھ مجموعی طور پر 353 میڈلز اپنے نام کیے جن میں سے200 گولڈ، 97 سلور اور 56 برانز میڈلز شامل ہیں۔

    واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جس نے مجموعی طور پر 232 میڈلز جیتے جن میں 85 گولڈ، 73 سلور اور 74 برانز شامل ہیں۔

    پاکستان نیوی تیسری پوزیشن پر رہی جس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 110 رہی جن میں 36 گولڈ، 39 سلور اور 35 برانز میڈلز شامل ہیں۔

    خصوصی ٹرافیاں اور اعزازات ; فیئر پلے ٹرافی صوبہ سندھ کے حصے میں آئی جو ثنا علی نے وصول کی۔ بیسٹ ٹرن آؤٹ ٹرافی پاکستان پولیس کے پیر محمد شاہ نے حاصل کی۔

    سوئمنگ ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حمزہ آصف کو رول آف آنر ٹرافی دی گئی جنہوں نے 50 میٹر فری اسٹائل اور 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نئے قومی ریکارڈ قائم کیے۔

    صوبہ پنجاب کو اسپیشل ٹرافی دی گئی جو سیکرٹری جنرل پنجاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وصول کی۔

    36 ویں نیشنل گیمز پنجاب میں ہوں گے ; اختتامی تقریب کے دوران باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ 36 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ پنجاب کو دی گئی ہے۔

    اس اعلان پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے پرجوش خیرمقدم کیا جب کہ حکام نے امید ظاہر کی کہ پنجاب آئندہ نیشنل گیمز کو بھی اسی قومی جذبے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منعقد کرے گا۔

error: Content is protected !!