بیڈمنٹن

ساﺅتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ، قومی کیمپ کے لئے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب

قومی ٹرائلز پانچ اور چھ جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ساﺅتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ، قومی کیمپ کے لئے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب

پشاور ; پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے اگست میں ہونے والی ساﺅتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے قومی ٹرائلز کے لئے خیبر پختونخوا کے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی عدم فعالیت کی وجہ سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے ٹرائلز کے لئے راجہ اظہر محمود کی سربراہی میں محمد پرویز حبیب بٹ، شمائلہ ارم،

خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی بنائی تھی کمیٹی نے پشاور میں ٹرائلز لئے ٹرائلز میں 25 کھلاڑی شریک ہوئے

جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا بیڈمنٹن اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں کو حمد اللہ خلیل اور عبدالحسیب خان کا قومی ٹرائلز کے لئے انتخاب کرلیا  قومی ٹرائلز پانچ اور چھ جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد آفریدی، خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسی ایشن سے محمد امجد خان ،

پشاور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سے میاں صداقت شاہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا سے کوچز ندیم خان اور حیات اللہ کوچزنے سلیکشن کمیٹی کی معاونت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!