انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقعے پر دو روزہ مارشل آرٹ فیسٹیول کراچی میں اختتام پزیر
کراٹے، کک باکسنگ، تائیکوانڈو، ووشو اور فل کنٹیکٹ کے 70 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی

انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقعے پر دو روزہ مارشل آرٹ فیسٹیول کراچی میں اختتام پزیر
کراٹے، کک باکسنگ، تائیکوانڈو، ووشو اور فل کنٹیکٹ کے 70 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی
کراچی : شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے باہمی اشتراک سے کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک ڈے سیلیبریشن اور دو روزہ مارشل آرٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ کراچی میں اختتام پزیر ہوگیا۔
فیسٹیول کا افتتاح حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدرڈاکٹر محمد ذادہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی NMGC پاکستان کے چیئرمین ماسٹر ملک محمد ایاز تھے۔
مارشل آرٹس فیسٹیول میں پانچ مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں پوائنٹ کراٹے، تائیکوانڈو، ووشو، فل کنٹیکٹ کراٹے اور کک باکسنگ شامل تھے۔ مزکورہ مارشل آرٹس فیسٹیول کے چیف آرگنائزر شی ہان شہزاد احمد تھے
جبکہ فیسٹیول میں شامل دیگر ایونٹس میں پوائنٹ کراٹے کے آرگنائزر سینسی عبدالرحمن، تائیکوانڈو کے آرگنائزر ماسٹر محمد فیصل خان، ووشو کے آرگنائزر سی فو گلاب شاہ، فل کنٹیکٹ کراٹے کے آرگنائزر سینسی سید اشرف علی اور کک باکسنگ کے آرگنائزر ماسٹر راجہ غضنفر تھے۔
مارشل آرٹس فیسٹیول میں مختلف مارشل آرٹس کے پانچ کھیلوں میں کراچی، حیدرآباد اور لاہور کی سات ٹیموں کے 70 سے زائد گرلز و بوائز کھلاڑیوں سمیت 15 آفیشلز اور 20 سےزائد اسپورٹس و مارشل آرٹس کی گراں قدر شخصیات نے شرکت کی۔
فیسٹیول کے پہلے روز کے تمام مقابلے گورنمنٹ اسکول اختر کالونی میں جبکہ دوسرے دن کے ڈیمانسٹریشن اور مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں ہوئے۔
مختلف کھیلوں کے اختتام پر حاصل ہونے والے رزلٹ کے مطابق "ووشو” ایونٹ میں سراج، طارق، غفار اور منظر شاہ نے گولڈ میڈل جبکہ رافعے، حسن شاہ، عبدالرحمن اور باز خان نے سلور میڈل حاصل کئے۔
"فل کنٹیکٹ کراٹے” ایونٹ میں بشریٰ بی بی، محمد اور ریحان نے گولڈ جبکہ مدثر، زید اور مدثر نے سلور میڈل حاصل کئے۔ "کک باکسنگ” ایونٹ میں خرم، موسیٰ، راجہ مزمل، راجہ ارحم اور عمیمہ نے گولڈ میڈل جبکہ مزمل، شاہ زیب، انس، سمیر اور شیزین نے سلور میڈل حاصل کئے۔
"تائیکوانڈو” ایونٹ میں فیصل، عبدالباری، غلام مصطفیٰ، جوئل اور مزمل نے گولڈ میڈل جبکہ عروسہ، بلال، سلمان اور فصیح نے سلور میڈل حاصل کئے۔ "پوائنٹ کراٹے” ایونٹ میں منام فاطمہ، انشال کاشان، عمیزہ فاطمہ فواز احمد خان اور ارسلان بن مسعود نے گولڈ میڈل جبکہ اینجل، بریرہ فاطمہ، سلیمان خان، ابشام عارف اور سعد کاشان نے سلور میڈل حاصل کئے۔
اس موقعے پر تمام مارشل آرٹس اسٹائلز کے کھلاڑیوں نے کراٹے کاتاز، تائیکوانڈو پمزے اور بورڈ بریکنگ کے ڈیمانسٹریشن میں بھی حصہ لیا جن میں استشنا ڈینیئل، انشال حسین، عروسہ، باری، نور فاطمہ، غلام مصطفیٰ اور ابشام خان شامل تھے۔
فیسٹیول کے اختتام پر مہمان خصوصی ماسٹر ملک محمد ایاز اور صدر تقریب ڈاکٹر محمد زادہ نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے جبکہ آفیشلز کو شیلڈز ایوارڈ کی گئیں۔
تمام ٹیموں کو فیسٹیول کی یادگار ٹرافی بھی ایوارڈ کی گئی۔ اس موقعے پر شیہان سید شکیل احمد، شیہان جاوید علی، شیہان سید شمیم رضا نقوی، سینسی راجہ عامر، ڈاکٹرجمیل، محمد اعظم، راجہ یاسر، عامر جٹ، محمد رفیق اور شوکت خٹک بھی موجود تھے
جنہیں چیف آرگنائزر شیہان شہزاد احمد نے اجرک پہنائی اور یادگاری شیلڈز پیش کیں جبکہ مہمان خصوصی ماسٹر ملک محمد ایاز اور ڈاکٹر محمد زادہ کو فیسٹیول کی خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں اور انکی آمد پر ان سمیت تمام مہمانوں اور ماسٹرز کا شکریہ ادا کیا گیا۔



