دیگر سپورٹس

امتیاز شیخ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے دوسری بار نائب صدر منتخب ہو گئے

صوبے کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا،نو منتخب نائب صدر کا عزم

امتیاز شیخ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے دوسری بار نائب صدر منتخب ہو گئے

صوبے کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا،نو منتخب نائب صدر کا عزم

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز احمد شیخ کودوسری مرتبہ نائب صدر منتخب کر لیا،

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس گزشتہ روز نیشنل گیمز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت گلفراز احمد خان نے کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر امتیاز احمد شیخ کو مسلسل دوسری بارسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا،

اپنے خطاب میں ایس او اے کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت کا کہنا تھا کہ امتیاز شیخ کا سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کادوبارہ نائب صدر منتخب ہونا ممبران کا ان پر گہرے اعتماد کا مظہر ہے،

امتیاز شیخ نے گزشتہ نیشنل گیمز اور سندھ گیمز میں جس طرح اپنے فرائض انجام دئیے اور سندھ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا مورال بلند رکھا وہ ناقابل فراموش ہے،مجھے خوشی ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے امتیاز شیخ ہماری ایسوسی ایشن کے سب سے فعال رکن ہیں۔

اس موقع پر دوسری بار منتخب ہونے والے نائب صدر امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ہاؤس نے جس طرح دوسری بار مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ اس بار بھی اپنے انتخاب کو درست ثابت کر دکھاؤ ں اورآنے والے نیشنل ایونٹس کے حوالے سے جو ذمہ داریاں مجھے سونپی گئی ہیں

ان پر پورا اترسکوں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطاق نیشنل گیمزکا رواں سال دسمبر میں کراچی میں شاندارانعقادکیا جائے گاجس کی بھر پورتیاریاں جاری ہیں،

اس سلسلے میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اورصوبائی وزیر کھیل سردارمحمدبخش خان مہرکی بھی خصوصی دل چسپی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ہمارے سامنے نیشنل گیمز کی صورت میں ایک چیلنج موجود ہے۔

ہم نے نیشنل گیمز کے کراچی میں انعقاد کے حوالے سے اپناہوم ورک مکمل کیا ہوا ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت ہر ادارے میں موجود رہتی ہے،

ہماری کوشش ہوگی کہ ہم نیشنل گیمز کو کامیاب نہیں بلکہ بہت زیادہ کامیاب بنائیں اور اس کا اس قدر شاندار انعقاد کریں کہ باقی تمام صوبوں کے لئے مثال بن جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ سندھ کے کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے سندھ اولمپک کے پلیٹ فارم سے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!