
پاکستان کی پہلی ای سپورٹس فیڈریشن شروع کرنیکااعلان
لاہور(سپورٹس لنک) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود نے پاکستان کی پہلی ای سپورٹس فیڈریشن شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں گیم ڈویلپمنٹ سینٹرز بنارہے ہیں ،ایک نہیں کئی ارشدندیم پاکستان کو دینا چاہتے ہیں۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں لاہورقلندرز کرکٹ ٹرائلز، لیپ ٹاپ سکیم، ایگریکلچر لون و دیگر جاری سکیموں کے حوالے سے بتایاگیا۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال اپریل میں بطور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا چارج لیا، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے ۔
پاکستان میں 6کروڑ طلباء ای سپورٹس سے وابستہ ہیں، پاکستان کی پہلی ای سپورٹس فیڈریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گیم ڈویلپمنٹ سینٹرز بنارہے جوڈالر انڈسٹری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایک نہیں کئی ارشدندیم پاکستان کو دینا چاہتے ہیں ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و ثقافت فرح ناز نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔



