پی ایس اے سیٹیلائٹ اسکواش:نوید رحمان اورانس علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
فیضان خان کی نمبر پانچ سیڈ ورون آصف کو شکست،دامیہ خان،ویشنوی،ایمن فاطمہ بھی ٹاپ ایٹ مرحلے میں

پی ایس اے سیٹیلائٹ اسکواش:نوید رحمان اورانس علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
فیضان خان کی نمبر پانچ سیڈ ورون آصف کو شکست،دامیہ خان،ویشنوی،
ایمن فاطمہ بھی ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچ گئے،
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نوید رحمان،انس علی،انس خان اور فیضان خان پی ایس اے سیٹیلائٹ مینز اسکواش چیمپئن شپ کے ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچ گئے،ان سیڈڈ فیضان خان نے نمبر پانچ سیڈ ورون آصف کو اپ سیٹ شکست دے دی،
بوائز انڈر19میں ٹاپ سیڈعدنان زمان اور زمان خان کے ساتھ ساتھ گرلز میں سندھ کی دامیہ خان،ویشنوی اور ایمن فاطمہ نے دوسری پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔
پبلک اسکول حیدرآباد جمنازیم میں جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئیان میچز کے موقع پرسندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان،سینئر نائب صدر شبرگل خٹک،جوائنٹ سیکریٹری ریحان شیخ،ریفری ایم فواد اور دیگر بھی موجود تھے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی ایس اے سیٹیلائٹ مینز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں پاکستان کے نوید رحمان نے عبدالباسط خان کو سخت مقابلے کے بعد3-2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،
انہوں نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد تین مسلسل سیٹس میں کامیابی سمیٹی،ان کی جیت کا اسکور 8-11،9-11،11-7،11-6اور11-7رہا۔ان سیڈڈ کھلاڑی فیضان خان نے نمبر پانچ سیڈ ورون آصف کو3-0 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔
دیگر میچوں میں پاکستان کے انس علی شاہ نے عبداللہ ندیم کو3-0سے،اسرار احمد نے اشعر بٹ کو3-2سے اور شملان گل نے زمان خان کو3-0سے ہرا دیا،سعید عبدل،کلیم اللہ شعیب اور انس خان بھی اپنے میچز جیت کر ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے۔
ویمنز کیٹیگری میں سندھ کی دامیہ خان نے سندھ کی سطوت زہرہ کو3-0سے،سندھ کی سہیما فاطمہ نے سندھ کی حبیبہ خان کو 3-1سے،سندھ کی زنیرہ عمران نے پنجاب کی ارفع کو3-0سے،
سندھ کی دعا نزاکت نے سندھ کی مریم کو3-0سے،سندھ کی انعم مصطفی نے سندھ کی سیدہ رامین کو3-0سے،کے پی کی حبا امتیاز نے سندھ کی رومان فاطمہ کو3-0سے،
سندھ کی ایمن فاطمہ نے سندھ کی وانیہ طاہر کو3-0سے اور سندھ کی ویشنوی نے سندھ کی سیدہ زنیرہ شجاع کو3-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں نشست کنفرم کی۔
بوائز انڈر19میں ٹاپ سیڈ سندھ کے عدنان زمان نے کے پی کے محسن خان کو3-0سے،بلوچستان کے عصمت اللہ نے سندھ کے زوہیب خان کو3-0 سے،
پنجا ب کے دانیال نے کے پی کے فضل ایان کو 3-0سے،پنجاب کے عبداللہ ندیم نے پنجاب ہی کے حبیب معظم کو3-0سے،سندھ کے عبدالباسط خان نے پنجاب کے حمزہ آصف کو3-0سے،پنجاب کے ایم حبیب نے پنجاب کے مزمل کو3-0سے،
پنجاب کے ورون آصف نے سندھ کے عبدالاحد کو3-0سے اور نمبر دو سیڈ سندھ کے زمان خان نے سندھ کے زاہد کو3-0سے ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ادھر بوائز انڈر15کے دوسرے راؤنڈ کے میچز میں آرمی کے فیضان خان،کے پی کے فواد خان،دانش سکندر،پنجاب کے سید محمد حسین،عبدالرحمان شوریم،
ایم بن عاطف،جاسم،،سندھ کے طہور طاہر اورایس این جی پی ایل کے حزیفہ شاہد کے ساتھ ساتھ بوائزانڈر11سے پی اے ایف کے عاطف علی ناز،سندھ کے ایم ابان،کے پی کے فہد خان،ایم عالیان،ابوبکر صدیق،ایم سنان،سندھ کے ایم بن نسیم اور عبدالقدیر بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی تمام چار کیٹیگریز کے لئے ایک لاکھ روپے جبکہ پی ایس اے سیٹیلائٹ مینز اسکوا ش چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک ہزارٖڈالرز ہے۔



