کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اسکورر "نجم السعید” انتقال کر گئے.

پی سی بی کے اسکورر نجم السعید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

نجم السعید نے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

نجم السعید نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسکورر کے فرائض سر انجام دیئے تھے، وہ پی سی بی کے ایک سینئر اسکورر تھے۔

نجم السعید طویل عرصے تک ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفیشل اسکورر رہے۔

نجم السعید کے انتقال پر پی سی بی حکام کرکٹ برادری اور ساتھی اسکوررز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر اسکورر نجم السعید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجم السعید اسکورنگ کے شعبے میں بڑا نام تھے، پی سی بی کے لئے نجم السعید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!