ہاکی

ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ پاکستان ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر

ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ پاکستان ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر

اسلام آباد (پی پی اے) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ایف آئی ایچ نے مردوں کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں پوزیشن پر آ گئی ہے

قومی ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس بڑھ کر 2544.54 ہو گئے ہیں جو حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا ثمر ہیں تازہ رینکنگ کے مطابق نیدرلینڈز بدستور دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے

جبکہ بیلجیئم دوسرے جرمنی تیسرے انگلینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہیں اس کے بعد اسپین چھٹے ارجنٹائن ساتویں بھارت آٹھویں، فرانس نویں آئرلینڈ دسویں اور

نیوزی لینڈ گیارہویں پوزیشن پر ہیں پاکستان کی ایک درجہ ترقی کے بعد 12 نمبر پر جنوبی افریقہ 13ویں ملائیشیا 14ویں ویلز 15ویں اور جاپان 16ویں نمبر پر چلے گئے ہیں

قومی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں یہ بہتری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہے ورلڈکپ میں پاکستان کو پول ڈی میں بھارت انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے جہاں قومی ٹیم بہتر کارکردگی کے ذریعے عالمی رینکنگ میں مزید بہتری کی خواہاں ہے

ماہرین کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں یہ پیش رفت قومی ہاکی کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے تاہم عالمی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واپسی کے لیے قومی ٹیم کو ورلڈکپ سمیت آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں مستقل مزاجی کے ساتھ کامیاب نتائج حاصل کرنا ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!