
آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کردی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق عظمت اللہ عمرزئی آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کریز پر مقررہ وقت سے زیادہ قیام کیا۔
عظمت اللہ عمرزئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے باعث معاملے پر باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آئی سی سی نے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ بھی شامل کردیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ عظمت اللہ عمرزئی کی ضابطہ اخلاق کی پہلی خلاف ورزی ہے۔



