
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ارفع نے انڈرـ13 کا ٹائٹل جیت لیا۔
چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں
اسلام آباد ; پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ارفع نے انڈرـ13 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں۔
گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں انڈرـ13 کے مقابلے منعقد ہوئے۔
جس میں ارفع نے 97 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ انابیہ 64 پوائنٹس کے ساتھ اور عروہ 48 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے
جبکہ چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں میشا، روزینہ، اریشہ، علینہ اور ماہا نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



