دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز میں روپ جمپنگ کے مقابلے اختتام
کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں سید اسماعیل شاہ

دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز میں روپ جمپنگ کے مقابلے اختتام
کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں سید اسماعیل شاہ
تقریب سے مقبول آرائیں، فصل ظفر، عظمت پاشا، عبدالصمد،
نرمین صدیقی، شارق صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا
ٹیکنکل آفیشل کے فرائض احمد ارشد، عامر کفایت، راجہ نوید ستی، مس عطرت اور دیگر نے انجام دیئے
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں اور پاکستان اسٹوڈینٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز انعقاد کر کے نوجوانوں کے لئے بہترین کام کیا ہے
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ سید اسماعیل شاہ نے دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز میں روپ اینڈ جمپ اسکیپنگ کے مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا،
انھوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فائدے مند ثابت ہوں گے،
اس موقع پر پاکستان اسٹوڈینس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، چیرمین فصل ظفر، صدر سندھ روپ اینڈ جمپ اسکیلنگ نرمین صدیقی ، کراچی کے صدر عظمت پاشا، سیکریٹری عبدالصمد اور دیگرنے بھی خطاب کیا،
جبکہ روپ اہنڈ جمپ اسکیپنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شارق صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو رول سے آگہا کیا
اس موقع پر ٹیکنکل آفیشل کے فرائض عامر کفایت، راجہ نوید ستی، مس عطرت، رافع،احمد ارشد، سمیر پاشا،عائشہ، عمر سومرو، طلحہ، عدنان، ایاز، شعیب نے انجام دیئے، کھیلے گئے ایونٹ میں کم از کم 150سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔



