دیگر سپورٹسہاکی

سلطان جوہر ہاکی کپ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو سات ایک سے شکست دیدی


جوہر بھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا کے شہرجوہربھرو میں جاری سلطان جوہرہاکی کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی جونیئر ٹیم نے اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات ایک سے شکست دیدی، بھارت کی جانب سے میچ کا پہلا گول  چھٹے منٹ میں برابھجوت سنگھ نے سکور کیا،دوسرا گول میچ کے پندرہویں منٹ میں شیل آنند نے سکور کیا، بھارت کی جانب سے تیسرا گول میچ کے اکیسویں منٹ میں ہرمن جیت سنگھ نے سکور کیا، چوتھا گول اس کے دو منٹ بعد محمد فراز نے سکورکیا، پانچواں گول میچ کے 43ویں منٹ میں شیل آنند نے سکورکیا، چھٹا گول میچ کے پچاسویں منٹ میں ابھیشک نے سکور کیا جبکہ میچ کے 60 ویں منٹ میں کپتان مندیپ مور نے ساتواں گول سکورکیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد گول میچ کے 53ویں منٹ میں سام نے سکور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!