دیگر سپورٹسہاکی

محمد مشتاق احمد بھارتی ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبہ بہار سے تعلق رکھنے والے محمد مشتاق احمد بھارتی ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، ان کا انتخاب بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ہونے والے کانگریس اجلاس کے دوران کیا گیا اس سے قبل محمد مشاق احمد سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، اس سے قبل بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر راجندرسنگھ تھے،محمد مشتاق احمد بھارتی ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے ہیں، بھارتی ہاکی فیڈریشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق منی پور کے گیناندرو فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ہونگے جبکہ عاصمہ علی اور بھولا ناتھ سنگھ سینئر نائب صدور ہونگے،راجندر سنگھ کو سیکرٹرل جنرل جبکہ تپان کمار کو سیکرٹری خزانہ منتخب کیا گیا ہےجبکہ اشونتا اور فیروز انصاری مشترکہ طور پر جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!