ومبلڈن اوپن،ویمنز فائنل اینجلیق کربر نے سرینا کو زیر کرلیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز سنگلز کے فائنل میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کر لیا۔ویمنز سنگل فائنل میں اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپین سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ اینجلیق کربر نے اس سے قبل آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!