پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جو ملتان میں کھیلا جانا تھا کو بھی کراچی منتقل کردیا جائے، دونوں بورڈز کے راضی ہونے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ملتان میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ موسم کی صورتحال کی وجہ سے کراچی منتقل کیا ہے، ملتان میں ان دونوں میں بھی صبح کے اوقات میں شدید دھند ہوتی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں بھی ملتان شہر دھند کی لپیٹ میں رہے گا، ٹیسٹ میچ کے دوران صبح اور شام کے وقت کو بچانے کیلئے دونوں بورڈز نے ٹیسٹ کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل ہونے کے بعد اب نئے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 26 تا 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا ، دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری 2023 تا 6 جنوری تک کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 9، دوسرا 11 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 13 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!