17 سالہ حزیفہ ابراہیم نے تیسری قومی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی

امریکہ سے آئے 17 سالہ حزیفہ ابراہیم نے تیسری قومی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی، پی این روشن خان جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پرمنعقدہ 4 لاکھ روپے انعامی رقم کی چیمپئین شپ کے بوائز انڈر19 فائنل میں حزیفہ ابراہیم نے پنجاب کے جنید کو صرف19 منٹ میں 0-3 سے زیر کیا، 25 سے زائد انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے والے سابق ایشین جونیئر نمبر 1 حزیفہ نے 4-11،4-11 اور1-11 سے کامیابی پائی

 

پاکستان آرمی کی زینب خان نے کے پی کے کی مہوش کو 0-3 سے مات دے کر گرلز انڈر19 ٹائیٹل جیت لیا، عمیر عارف( کے پی کے) نے ازان علی( پاکستان آرمی ) کو 1-3 سے زیر کرکےبوائز انڈر15ایونٹ جیتا جبکہ نعمان( پی اے ایف) حزیفہ شاہد کو1-3 سے قابو کرکے بوائز انڈر13 کے فاتح رہے، آخر میں مہمان خصوصی عمر سعید نے انعامات تقسیم کیے، اس موقعہ پرسابق عالمی امیچر اسکواش چیمپئین مقصود احمد، رحمت اللہ اور سارہ ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!