محمد نبی کے ٹی ٹونٹی میں 1ہزار رنز اور وکٹوں کی نصف سنچری

کابل (سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان کے محمد نبی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز اور وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا جو ان کا 64 واں معرکہ تھا۔ وہ چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جس نے تیز ترین وقت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ان سے قبل پاکستان کے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!