انڈر 15فٹبال کپ،ملتان،ساہیوال کی کامیابیاں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میںسپورٹس بورڈ پنجاب کے ز یراہتمام اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ جاری ہے،تیسرے روز ملتان ڈویژن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرگودھا ڈویژن کی ٹیم کو 4-0سے ہرادیا

محبت علی نے 2جبکہ محمد سمیع اور عدنان نے ایک ایک گول کیا، دوسرے میچ میں ساہیوال ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 5-0سے شکست دی، حماد سجاد نے 3اور عبدالقدوس نے 2گول کئے، ساہیوال ڈویژن کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں گوجرانوالہ کو 4-0سے مات دی

حماد ساجد نے 2محمد شعیب اور عبدالقدوس نے ایک ایک گول کیا۔کھلاڑیوں نے جو ش وجذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پربھرپور داد دی۔

فٹ بال کے شائقین کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے فٹ بال کپ منعقد کرکے نوجوان فٹ بالرز کی حوصلہ افزائی کی ہے، فٹ بال نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، فٹ بال کپ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملا ہے جس پر سپورٹس بورڈ پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!