پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے اگلے سال ہونے والےپیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے یہ سنگ میل آئرلینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں حاصل کیا ۔ آئرلینڈ میں عثمان نے ایف ای ایس کے اولمپک کوالیفائیکشن معیار کو حاصل کرلیا۔

 

لاہور میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے یہ کوالیفائیکشن اپنے گھوڑے معراج کے ساتھ حاصل کیا۔انہوں نے اولمپک کوالیفائیکشن کیلئے یورپ میں مختلف ایونٹس میں شرکت کی

جن میں سوئٹزرلینڈ، فرانس، پولینڈ، جرمنی اور بیلجیئم میں ہونے والے ایونٹس شامل ہیں۔عثمان خان ان دنوں فرانس میں قیام پذیر ہیں تاکہ پیرس اولمپکس کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرسکیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!