شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میںقومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کے چاہنے والوں کا گھر ہے اور یہاں تمام کھلاڑیوں کے مداح موجود ہیں لہذا میری خواہش ہے کہ مستقبل میں یہاں مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی میلا سجایا جائے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یو اے ای میں نہ صرف دنیا بھر سے لوگ آباد ہیں بلکہ دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ جیسے مقامات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے مثالی ہیں لہذا آئی سی سی کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کرکٹ لیگز ہورہی ہیں اور آج 20 اور 10 اوورز کے دورانیے کی کرکٹ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

error: Content is protected !!