دیگر سپورٹسفٹ بال

لائنل میسی نےریکارڈ 5ویں مرتبہ گولڈ شو ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر ڈالی


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہیں 2017-18ء سیزن کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے زیادہ مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، پرتگالین فٹ بالر نے چار بار ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، جب میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تو اتنی کامیابیاں ملنے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھا اور پروفیشنل فٹ بال کھیلنا خواب تھا، اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کروں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!