دیگر سپورٹسریسلینگ

گولڈ برگ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کو یقیناً سب ہی بےحد شوق سے دیکھتے ہیں، اور بہت سے افراد کے من پسند ریسلرز میں سے ایک نامور ریسلر گولڈ برگ بھی ہوں گے۔

اور اب خوشی کی بات یہ ہے کہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔

پرو ریسلنگ انتظامیہ اس سال ریسلنگ ورلڈ کے بڑے بڑے نامور ریسلرز کو پاکستان لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اور ان ہی میں پروفیشنل ریسلنگ کا بادشاہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن گولڈ برگ پاکستان آنے کے لیے کافی بےتاب ہیں۔

گولڈ برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریسلنگ کی پرموشن کے لیے پاکستان آنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔

خیال رہے کہ پرو ریسلنگ انٹرٹیمنٹ انتظامیہ نے گزشتہ سال بھی پاکستان میں ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے تھے اور اس بار انتظامیہ مزید معروف ریسلرز کو پاکستان لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!