کرکٹ

سابق ٹیسٹ اوپنر توفیق عمر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہےاور اس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!