اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

8 مرتبہ کے اولمپکس چیمپئن، یوسین بولٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

جمیکا (سپورٹس لنک رپورٹ)لیجنڈری اسپرنٹر اور 8 مرتبہ کے اولمپکس چیمپئن، یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے کو کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔جمیکا کے عظیم ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یوسین بولٹ کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے ہفتے کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیاہے، جس کے بعد میں گھر تک محدود ہوگیا ہوں اور دوستوں سے دوری اختیار کرلی ہے۔یوسین بولٹ کا کورونا ٹیسٹ اُن کی 34 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد مثبت آیا ہے، اطلاعات ہیں کہ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں سماجی دوری سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!