کرکٹ

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، 15رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جلاالدین نے آئی سی سی ویمن چیمپئن راؤنڈ ٹو میں حصہ لینے والی 15رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ۔چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سری لنکا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔سیریز 20مارچ سے 31مارچ تک سری لنکا میں ہوگی ۔اعلان کردہ ٹیم میں ناہیدہ بی بی ،سدرہ امین ،جویریہ ودود ،بسمعہ معروف ( کپتان )فریحہ محمود ،،میبا علی صدیقی ،سدرہ نواز ،ثناء میر ،ندا راشد ،کائنات امتیاز ،نتالیہ پرویز ،نشرہ سندھو ،غلام فاطمہ ،ڈیانا بیگ ،ایمان انور شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں عبدالرقیب مینجر ،مارک کولز ہیڈ کوچ ،شاہد انور بیٹنگ کوچ ،ابرار احمد ٹرینز اور زبیر احمد اینالسٹ شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!