کرکٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کونساکھلاڑی جوائن کر رہا ہے،جانیئے اس رپورٹ میں


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہےاور تیسرے مرحلے کے ایکشن جاری ہیں اور کچھ غیر ملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں تو ان کی جگہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی دبئی پہنچ رہے ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نجی اور قومی مصروفیات کے باعث واپس گئے تو ان کی جگہ بگ بیش کے کامیاب ترین آسٹریلوی باؤلر بین لافلین نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔ انہوں نے بگ بیش لیگ میں 60 میچز کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!