بیس بال

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 ایران کے شہر کراج میں 15 سے 22 مئی تک منعقد ہوگا

جس میں پاکستان، ایران، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور فلسطین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 ایران کے شہر کراج میں 15 سے 22 مئی تک منعقد ہوگا،

جس میں پاکستان، ایران، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش،

سری لنکا اور فلسطین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ کی دو سرفہرست ٹیمیں نومبر 2025 میں چین میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے طور پر کھیلی جائے گی۔

اس ایونٹ کا سب سے اہم اور توجہ طلب میچ پاکستان بمقابلہ بھارت ہوگا، جو ہر بار شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوتا ہے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے اس موقع پر کہاکہ اگر ہم مکمل 24 رکنی مضبوط اسکواڈ لے جا سکیں تو بھارت کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

فخر علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ روانگی سے قبل ہمیں اسپانسرز یا حکومتی تعاون حاصل ہو جائے گا تاکہ ہوائی ٹکٹس اور دیگر سفری اخراجات کا مسئلہ حل کیا جا سکے، جو اس وقت ہماری سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!